تھر کے علاقے میں قحط کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکت بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ حنا پرویز بٹ
Posted on March 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ تھر کے علاقے میں قحط کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکت بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ تھر میں قوم کے بچے قحط سے مر رہے ہیں جبکہ سندھ کے حکمران بے حس ہوئے پڑے ہیں ہیں۔سندھ حکومت نے ثقافتی شو پر تو بھرپور توجہ دی مگر معصوم جانوں کے ضیاع پر آنکھیں بند کر کے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ مصیبت زدہ لوگوں کی فوری مدد کا وقت ہے۔ مشکل کی اس گھڑ ی میں ہم تھر کی عوام کے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ ( ن) ہر حد تک ساتھ دے گی۔اس مشکل وقت میں عوام کو یکجان ہو کر تھر کے عوام کی پریشانیوںکو حل کر نے کی کو شش کر ناہو گی تاکہ مسائل ختم ہو سکیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے سانحہ تھرکی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فوج کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے اور امدادی کاررو ائیوں کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم خود بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ ماضی کی طرح پنجاب نے مصیبت کی ہرگھڑی میں ہر صوبے کی مدد کی اورتھر کے قحط زدگان کیلئے حکومت پنجاب نے امدادی سامان بھی بھیجا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com