تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکت انتہائی تشویشناک ہے، سید بلال شیرازی

Thar Children Death

Thar Children Death

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نیتھر میں دوائیاں نہ ملنے سے ہسپتالوں میں ایک ہی روز میں 11 بچوں کی ہلاکت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھوک، دوائیاں نہ ملنے سے غریب بچوں کی ہلاک کی ذمہ دار حکومت ہے کیونکہ کئی ماہ سے تھر میں قحط سالی کے باعث بچوں کی ہلاکت کا نہ رکنے والاسلسلہ جاری ہے میڈیا نے اس کی بروقت نشاندہی کی لیکن اس کے باوجود حکومت سستی شہرت اور نمائشی منصوبوں پر اربوں روپے خر چ کرنے والی حکومت نے معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ تھر میں قحط سالی دور کرنے کیلئے گندم کی جو بوریاں بھجوائی گئیں تھیں وہ مٹی سے بھری ہوئی تھیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تھر کے قحط زدہ علاقوں میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کے سلسلہ کو روکنے کیلئے حکومت خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے اور بہتر علاج معالجہ کیلئے مفت اور وافر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کی ہلاکت جیسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔