تھر میں جوڈیشل کمیشن کی نہیں خوراک و علاج کی ضرورت ہے ‘ سولنگی اتحاد

Thar

Thar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے تھر میں قحط سے معصوم بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و برزگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی اور دیگر رہنماوں و عہدیداران نے کہا ہے کہ تھر میں تسلسل سے بچوں کی اموات سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے لیکن حکومت سنجیدگی سے اس پر غور کرنے کی بجائے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر اس معاملے کو سردخانے میں ڈالنا چاہتی ہے۔

حالانکہ یکم جنوری 2016 ءسے اب تک تھر میں 125 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں لیکن سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جبکہ تھر میں ناچتی موت کا مداوا جوڈیشل کمیشن سے نہیں ہوگا ضرورت قحط اور فاقہ زدہ مظلوموں کو فوری طور پر کھانے پینے کی اشیاءاور ادویات فراہم کی ہے جس کیلئے تھر میں گشتی اسپتال قائم ہونے کے ساتھ تھر کے عوام کو اجناس کی مفت یا ارزاں نرخون پر فراہمی یقینی بنانی چاہئے۔