کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ حکومت کی غلطی تو تسلیم کرلی مگر 100 سے زائد بچوں کی اموات کے بعد بھی تھری عوام کونہ خوراک ملی نہ علاج ، آخر وزیراعلیٰ سندھ کی ایسی کیا مجبوری تھی جو انہوں نے ذمہ داران کے خلاف کسی ٹھوس کارروائی سے گریز کیا؟
خوراک کی قلت اور قحط، کمزور حاملہ خواتین اور بیماری میں مبتلا بچوں کی اسپتال منتقلی لمباسفر، راستے کی مشکلات اور طبی سہولتوں کا فقدان وجہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کی اموات اور گندم کی بروقت ترسیل پر اپنی حکومت کی غلطی تسلیم کی، لیکن کسی ٹھوس کارروائی سے گریز کیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعلی کارروائی کرتے بھی تو کیسے کیونکہ سندھ کے سیکریٹری ہیلتھ خود ان کے داماد اقبال درانی جبکہ تھرکے ڈپٹی کمشنر پیپلزپارٹی کے سینئررہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے ہیں، اب ظاہر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے گھر اور پارٹی کے خلاف کارروائی کرتے بھی تو کیسے؟