تھر میں غزائی قلت سے بچوں کی اموات المیہ ہے،آج بچوں کے عالمی دن پر ہمیں بچوں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کرنا ہوگا ۔ارم فاروقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی اموات آج کے دور کا سب سے بڑا المیہ ہے ،آج بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں بچوں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے آنے والے مستقبل کو تابناک بنا نے کے لئے اپنے بچوں کی بہتر پرو رش اور نگہداشت کرینگے انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ کے سندھ کے گائوں اور دیہاتوں میں ماں اور بچوں کو غذائی قلت کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف اموات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ مہلک بیماریاں پھوٹ رہی ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کی کہ تھر میں غذائی قلت کو دور کیا جائے اور تھر کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے

ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے مقامی اڈٹیوریم میں سوسائٹی آف پروٹیکش رائٹس آف چائلڈ (اسپارک) کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے انٹر اسکول تقاریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے پروجیکٹ آفیسر اسپارک شمائلہ مزمل، سیو دی چلڈرن کے کنوینر اقبال ڈیتھو ،اسپارک کے ریجنل منیجر زاہد تھیبو ،ماہر تعلیم سلطان مسعود شیخ ،جرنلسٹ راشد نور ،اے ڈی ای ارش بیگ،چیئر مین پی این ایس سی کمشنر اسکاوٹ مسعود صدیقی ،ایجوکیشن آفیسر راحیلہ مسرور ،بشریٰ خان ،عبدالغنی اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے صحت اور تعلیم کیلئے مختص بجٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے

وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ اور عوام کو صحت مند زندگی گزارنے کے لئے فی الفور تعلیم اور صحت کے حوالے سے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ بچوں کے حقوق کی جدو جہد کے لئے سرگرداں تمام سماجی و فلا حی تنظیموں کے کردار کو سراہتی ہے اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے جدو جہد میں انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا تی ہے ۔اس موقع پر اسپارک کی پروجیکٹ ڈائریکٹر شمائلہ مسرور نے اسپارک کے تحت بچوں کے حقوق کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

SPARC

SPARC