تھر میں قحط سالی سندھ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ عصمت انور محسود
Posted on March 9, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے سہرائے تھر پارکر میں بھوک اور پیاس سے 100سے زائد بچوں کی اموات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ تھر میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعات سندھ حکومت کے گڈ گورنس کے دوعوئوں کی کلی کھول کررکھ دی ہے انہوں نے تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ صرف سرکاری افسران کو معطل کرنے سے دکھوں کا مداوا نہیں ہو گا۔
سندھ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکامی پر مستعفی ہو جانا چاہیئے عصمت انور محسود نے کہاکہ پیپلز پارٹی نظام حکومت چلا نے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام مسائل سے دوچار ہیں اور شہر اور گائوں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں اور سندھ کے حکمراں خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔عصمت انور محسود نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھر کی عوام کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پہنچا ئیں جائے اور سندھ کے دیہاتوں میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے۔
انہوں نے تمام اداروں سے کہاکہ وہ تھر کے مصیبت زدہ عوام کی بحالی زندگی کے لئے فوری اقدامات کریں مسلم لیگ(ن) اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے غم اور سکھ دکھ میں ان کے ساتھ ہے اور بحالی زندگی میں اداروں کے باہمی تعاون سے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com