تھر میں قحط سالی کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گیا، ہلاک بچوں کی تعداد 56 ہو گئی

Thar Death Child

Thar Death Child

تھرپارکر (جیوڈیسک) تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد 44 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی۔

ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کمسن بچے غذائی قلت کے باعث موت کے منہ میں جا رہے ہیں اور سول اسپتال میں مزید دو بچے چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں میں ڈیڑہ ماہ کا بچہ اور 25 دن کی ایک بچی شامل ہے جس کے بعد گزشتہ 44 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 56 ہو گئی۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گزشتہ روزمٹھی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں پر مبنی ایک نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن وزیراعلی کے اجلاس کے بعد بھی تھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔