تھر میں قحط سالی، مٹھی کے اسپتال میں 1ماہ میں 32 بچے فوت

Famine

Famine

تھر (جیوڈیسک) صحرائے تھرمیں قحط سالی کے باعث غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے، خوراک کی کمی سے ایک ماہ کے دوران صرف مٹھی کے سرکاری اسپتال میں 32 بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

صحرائے تھر میں قحط سالی کی وجہ سے مویشیوں کے بعداب انسان بھی غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں، بالخصوص نومولود اور شیرخوار بچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھر پارکر ڈاکٹر عبدالجلیل بھرگڑی نے کہ گزشتہ ماہ مٹھی اسپتال میں 32 بچے موت کے منہ میں چلے گئے، ان میں زیادہ تر غذائی قلت کا شکار تھے جبکہ ضلع کے دیگر سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہونے والی اموات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

ان کہنا تھا کہ تھر میں قحط سالی کی صورتحال سے غذائی قلت پیدا ہو ئی ہے جو حاملہ خواتین اور نومولود بچوں پہ اثر انداز ہورہی ہے۔اگراس طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔