تھر (جیوڈیسک) تھر میں قحط سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے سامان مٹھی روانہ کر دیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے دوایمبولینس گاڑیوں اور لاکھوں روپے مالیت کے امدادی سامان سے لدے دو ٹرک تھر کے متاثرہ خاندانوں کے لئے روانہ کردیے گئے۔
امدادی سامان میں غذائی اجناس، آٹا، چاول اور دالیں۔ خشک دودھ جوس پر مشتمل پیکٹس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت، اور اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل، کہف الواری اور اسلم آفریدی نے اپنی نگرانی میں امدادی سامان مٹھی روانہ کیا۔ امدادی سامان میں بھاری مقدار میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔