تھر میں آج مزید تین بچے انتقال کر گئے

Thar

Thar

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر کے صحرا میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔

غذائیت کی کمی کے باعث آج سول اسپتال مٹھی میں نومولود سمیت مزید تین بچے انتقال کر گئے۔

رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 183 ہوگئی ہے۔اس وقت سول اسپتال مٹھی میں 43 بچے زیر علاج ہیں۔