تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر کے صحرا میں غذائی قلت کے سبب گزشتہ بیس دنوں کے دوران مختلف امراض میں مبتلا 14 بچے جاں بحق ہو گئے۔
سول اسپتال مٹھی کے سول سرجن ڈاکٹر نالے چنگو کے مطابق اسپتال میں غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا درجنوں بچے اور بڑے زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 14 بچے گزشتہ بیس دنوں کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی ، غیر اعلانی لوڈ شیدنگ اور بجلی کا متبادل انتظام نہ ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ ساتھ ہی گرمی نے مریض بچوں اور تیمارداروں کو بے حال کر رکھا ہے۔