تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ رواں ماہ اموات کی تعداد 45 ہوگئی۔ تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں جت راڑ میں 9 ماہ کا بچہ انتقال کرگیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے۔
بچہ غذائی قلت کے باعث بیمار تھا۔جت راڑ گاوں میں 10 روز کے دوران غذائی قلت کا شکار 16 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔سول اسپتال مٹھی میں آج بھی 47 بچے زیر علاج ہیں۔ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ رواں ماہ اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔