تھرغذائی قلت: سول اسپتال مٹھی میں مزید ایک بچہ جاں بحق

Died

Died

مٹھی (جیوڈیسک) تھر کے صحرا میں موت ہے کہ ٹلنے کا نام ہی نہیں لے رہی، غذائی قلت کے باعث سول اسپتال مٹھی میں مزید ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ صحرائے تھر جہاں بھوک پیاس کے ساتھ ملکر موت نے صف ماتم بچھا دی ہے اور ہر روز کسی نہ کسی ماں کی گود اجڑ رہی ہے۔

تھر میں مسلسل تیسرے سال قحط سالی کی صوتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ سرکاری اعداو شمارکے مطابق گزشتہ ماہ مٹھی کے سرکاری اسپتال میں 29 بچے غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے جاں بحق ہوئے۔

جبکہ ماہ رواں کے ایک ہفتہ میں بھی 9 معصوم بچے دنیا چھوڑ چکے ہیں مسلسل تیسرے سال قحط سالی کے باعث علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد اپنے علاقے چھوڑ چکی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صورتحال دن بدن سنگین تر ہوتی جا رہی ہے اور حکمراں بھوکی پیاسی مخلوق کا پیٹ وعدوں اور اعلانات سے بھرنا چاہتے ہیں۔