تھر میں حکومتی غفلت کے باعث مزید 4 بچے دم توڑ گئے

Thar Child Died

Thar Child Died

مٹھی (جیوڈیسک) گزشتہ 2 برس سے قحط سے دوچار سندھ کے ضلع تھر پارکر میں مزید 4 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج 3 ماہ کی گیتا، 8روز کی سبھاگی اور 5 روز کا بابو دم توڑ گیا ،اس کے علاوہ ڈیپلو میں بھی ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

واضح رہے کہ تھر میں گزشتہ 3 برس سے قحط کے باعث 900 سے زائد افراد غذائی قلت، موسمیاتی تبدیلی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔