کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ایک سال میں 609 بچوں کی اموات سوالیہ نشان ہے تھر میں بھوک اور افلا س نے سیکڑوں جانیں لے لی ہیں لیکن تھر کے معصوم بچوں کی اموات کا حساب لینے والا کوئی نہیں ہے
عوامی مسائل کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے دعوے دار بھی چپ سادھے بیٹھے ہیں۔یہ بات انہوں نے جاری بیان میں کہی ۔انہوں نے تھر میں غذا کی کمی اور طبی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے بچوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔