مٹھی (جیوڈیسک) تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث مزید 8 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔
سول اسپتال مٹھی میں ہستو، سومار سموں اور پپو کھتری کے بچوں نے دم توڑا جب کہ ننگر پارکر کے تعلقہ اسپتال میں بالو کولہی کا بچہ جان کی بازی ہارا۔ اس کے علاوہ تھرپارکر کے گاؤں آدم رند میں حیدر رند کی ایک سالہ بچی نازیہ اور 7 روز کی بچی پروین جاں بحق جب کہ جمیل رند کا نومولود بچہ بھی دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تھر میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے تھے جب کہ اس وقت بھی تھر کے مختلف اسپتالوں میں درجنوں بچے زیر علاج ہیں۔