تھر (جیوڈیسک) سندھ حکومت کے 2 بڑے وزیر تھر آ رہے ہیں، تھر واسی استقبال کے لیے جم خانہ گراؤنڈ پہنچ جائیں، گاڑی میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر ضلع بھر میں اعلانات، تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے بچوں کی اموات اور صورتحال کا جائزہ لینے صوبہ کے دو وزیروں کی تھر آمد پر جلسے کا اہتمام، بڑا سٹیج اور پنڈال بلب لگا کر سجانے کا کام جاری، تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے روزانہ بچے سسک سسک کر مر رہے ہیں۔
تھرپارکر صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی کے 2 وزرا سید ناصر شاہ، علی حسن ھنگورو نے پہلے تھر پہنچ کر مٹھی سول ہسپتال کا دورہ کر کے سرک ہاؤس اور دربار ہال میں قحط صورتحال کا جائزہ لیا ہے، لیکن پھر دو وزراء سندھ کابینہ کے سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو اور وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو آج مٹھی پہنچ کر سول ہسپتال مٹھی کے دورہ کا سرکاری شیڈول جاری کردیا گیا۔
اس سلسلے میں پیپلز پارٹی تھرپارکر کی قیادت مٹھی جم خانہ کلب پر بڑے جلسے کا اہتمام کر دیا گیا ہے جس کا بڑا سٹیج ، بڑا پنڈال بلب لگا کر سجانے کا کام جاری ہے اور سوزوکی جیپ پر ساﺅنڈ لگا کرضلع بھر میں صوبائی وزرا کی آمد کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔