تھر، مارچ کے پہلے ہی دن تین نومولود بچے انتقال کر گئے

Thar

Thar

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں غذائی کمی کے باعث مارچ کے پہلے ہی دن تین نومولود بچے انتقال کر گئے۔ گزشتہ ماہ 36 بچے موت میں منہ چلے گئے تھے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث زیرعلاج مزید تین نومولود بچے انتقال کر گئے۔

مرنے والے بچوں کا تعقل اسلام کوٹ، ڈیپلو اور مٹھی کے نواحی گاؤں سے ہے۔ فروری میں مختلف امراض اور غذائی قلت نے 36 بچوں کی جانیں لے لیں تھیں۔