مٹھ ی (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج مٹھی نے رینجرز کی فائرنگ سے شکاری کی ہلاکت اور ایک شکاری کے زخمی ہونے کا مقدمہ 6 اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 اپریل کو چھاچھرو کے قریب مبینہ طور پر رینجرز اہلکاروں نے پانچ افراد پر فائرنگ کی تھی جس سے ہرن کا شکار کرنے والے دو افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک شخص تین دن بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔
رینجرز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے شکاریوں نے ایڈیشنل سیشن جج مٹھی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر آج عدالت نے 6 رینجرز 6 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری طرف واقعے کے بعد رینجرز نے مرنے والے شخص کے تین ساتھیوں کے خلاف رینجرز پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرایا تھاجس پر تینوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔