تھرپارکر(جیوڈیسک) تھرپارکر میں 2 پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر20 سالہ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گاوں آدھی میں 20 سالہ ہندو خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس چیک پوسٹ پر تعینات دو پولیس اہلکار اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں گھس آئے اور اسے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے مطابق جب وہ مقامی پولیس اسٹیشن پہنچے تو پولیس کے عملے نے دھمکیاں دیں اور دھکے دے کر نکال دیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی تھر پارکر ظہیر احمد نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔