تھر پارکر میں قحط کی صورتحال ہے ایک ماہ میں 32 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے
Posted on March 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ٹنڈوآدم: تھر پارکر میں قحط کی صورتحال ہے ایک ماہ میں 32 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے غذائی قلت،پانی کی کمی اورعلاج معالجے کی عدم سہولیات کی وجہ سے عوام بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں گندم کی ہزاروں بوریاں گوداموں کے اندر پڑی رہیں اور بچے بھوک سے مرتے رہے ان معصوم بچوں کا خون کس کے سر پر ہے ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر راشد نسیم نے ٹنڈوآدم میں جماعت اسلای کے مرکز کو ثر مسجد میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صوبائی شوریٰ کے میمبر عبدالعزیز غوری ،قائم مقام ضلعی امیر ابو عامر،مہتمم کوثر مسجد مولانا ابرارالحسن اور ابو اسرار احمد بھی موجود تھے،
انہوں نے کہا کہ حکمران ٹھنڈے کمرو ں میں بیٹھ کر مزے اڑا رہے ہیں سندھ فیسٹول کے نام پر بے دریغ دولت لٹاکر ناچ گانے کو فروغ دیا گیا عوام سے ووٹ لینے والوں نے ہمیشہ اقتدار کے مزے لوٹے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھول گئے اور عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے ڈال دیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ایجنسیاں اور بلیک واٹر ملوث ہیں ،عوام کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے بھارتی وامریکی ایجنٹوں کے بے نقاب کرنا ہوگا بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے مگر ہمارے حکمران اسکی دوستی کیلئے مرے جار ہے ہیں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبہ پر بغاوت کا مقدمہ درج کرکے بھارت نے اپنی اصلیت ظاہر کردی ہے۔
پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اسلامی آئی اور جمہوریت می رہتے ہوئے اسلامی نظام نافذ کرنا جرم ہے ملک کے تحفظ کے لئے اسلامی قانون سازی کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اسلام میں ظلم و ستم کی کوئی گنجائش نہیں یہ امن و آشتی کا دین ہے گردن کاٹنے کا ذکر والے یہ بھی بتائیں کہ زندہ انسانوں کو ڈرل کرنا ،بوریوں لاشوں کو بد کرنا اور انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنا بھی درست نہیں ہے کراچی اور ملک کو خون میں کس نے نہلایا انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کی پالیسیوں کا محور امریکہ رہے گا اس وقت تک ملک کے حالات خراب ہی رہیں گے بہتری کی طرف آنے کیلئے امریکہ سے جان چھڑانا ہوگی ملک کے تمام ادارے ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب گافرن ہیں نجکاری کے نام پر اداروں کو فروخت کیا جارہا ہے مگر اداروں سے کرپشن کو ختم نہیں کیا جارہا انہوں نے کہا کہ ٹی وی نشر ہونے والے اشتہارات اور ڈڑامے بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں نماز انسان کو سختی اور تشدد سے باز رکھی ہے بلکہ بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کے خوشنما عنوان پر دینی مدارس کے خلاف کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا مدارس کے خلاف کاروائی امریکہ اور استعماری قوتوں کا ایجنڈا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com