کراچی (جیوڈیسک) صوبہ سندھ میں کل کی حلیف جماعتوں پیپلز پارٹی اور متحدہ کے درمیان شکوہ اور جواب شکوہ کا سلسلہ جاری ہے۔ شرجیل میمن نے آج پھر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک تیر سے کئی نشانے کئے۔
ان کا کہنا تھا عمران خان نے بدتمیزی کی سیاست کو رواج دیا ہے۔ شہریار مہر پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے منت وسماجت کرتے رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو تھرپارکر کے معاملے پر ساتھ لے کر چلنے کو تیار ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اپنے خوابوں سے شہرت پانے والے سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا متحدہ مرکز میں اقتدار میں آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں تھر میں اصلاحات لائی جائیں۔ تھر میں قحط ہمیشہ آتا رہتا ہے۔ منظور وسان نے ایک بار پھر یہ پیش گوئی کر دی ہے کہ صوبے پنجاب میں بنیں گے نہ سندھ میں۔