تھرکول پراجیکٹ کے ذریعے بجلی پیدا کر کے نیشنل گرڈ پر بوجھ کم اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے
Posted on June 12, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں موجود قدرتی خزانوں کو بلوچ قوم کی ترقی اور پاکستانی قوم کے مستقبل کے تحفظ و خوشحالی کیلئے استعمال کیا جائے اور ریکوڈک منصوبے کو بھی سینڈک پراجیکٹ کی طرح پاک چین دوستی کے نام پر سینڈک پراجیکٹ کی طرح کمیشن مافیا کے مفادات کیلئے اونے پونے چائنا کو فروخت کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ بولی لگانے والی امریکی، کینیڈین یا آسٹریلین کمپنی سے معاہدہ کر کے پاکستانی قوم کو دوستی کے نام پر دی جانے والی بھیک کی بجائے اس کا حق دلایا جائے۔
عمران چنگیزی نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں کے مفادات کے تحفظ کی خاطر تھرکول منصوبے کو تعطل کا شکار کرکے سندھ کے عوام کا مستقبل تاریک بنانے کی بجائے تھر کول منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرکے اپنی بجلی بنائی جائے تاکہ نیشنل گرڈ اور پیپکو کی محتاجی سے نجات حاصل ہو سکے اور توانائی بحران کے خاتمے کے ذریعے سندھ میںصنعت , ذراعت, تجارت کو فروغ حاصل ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے۔