تھر میں بارش، پیاسی زمین اور ترسے لوگ کھل اٹھے

Thrpa

Thrpa

تھرپا (جیوڈیسک) کرتھر میں موسلا دھار بارش کے بعد خشک سالی کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں تھری باشندے واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ تھر میں طویل خشک سالی کے سبب خوراک اور مویشیوں کے چارے کی شدید قلت کے بعد بڑی تعداد میں لوگ تھر سے سندھ کے مختلف علاقوں کو منتقل ہوگئے تھے۔

تاہم تھر میں گزشتہ دو روز کے دوران موسلا دھار بارش تھری باشندوں کیلئے بڑی خوش خبری بن کر آئی۔ نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد اپنے مویشیوں کے ساتھ جوق در جوق واپس تھر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔