تھر میں سندھ حکومت کی غفلت سے مزید 2 ننھی کلیاں مرجھا گئیں

Children

Children

مٹھی (جیوڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے تھر کے قحط زدہ علاقے میں کئی اقدامات کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ آج بھی 2 مزید بچوں کو موت نے اپنے چنگل میں دبوچ لیا۔

تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کےسول اسپتال میں آج صبح ایک نومولود جبکہ چھاچھرو میں دو دن کا بچہ چل بسا۔ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ کے 23 روز میں اب تک 77 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مخدوم آصف جمیل نے سول اسپتال مٹھی کی نرسری میں میڈیا کے نمائندوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ہر ہفتے ایک وزیر کا تھر کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔