کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے تھر کی صورتحال پر حکومتی کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا۔
سندھ ہائِیکورٹ نے تھر کی صورتحال پر حکومت سندھ کے تشکیل کردہ کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا ہے، درخواست گذار فیصل صدیقی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ جسٹس ریٹائرڈ غلا سرور کورائی اور ارجن رام تلریجا پر مشتمل سندھ حکومت کا قائم کردہ کمیشن یکطرفہ ہے لہٰذا نیا کمیشن تشکیل دیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ میٹنگ کر کے نئے کمیشن کے لئے نام تجویز کریں۔ کمیشن کا فیصلہ عدالت خود کرے گی۔
ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے کہا کہ میں درخواست گزار کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، حکومت کی طرف سے نام تجویز کروں گا۔