تھر: رواں ماہ غذائی قلت سےجاں بحق بچوں کی تعداد 54 ہوگئی

Children

Children

تھر پارکر (جیوڈیسک) صحرائے تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی مٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج دو دن کی بچی سمیت دو بچے انتقال کر گئے ہیں۔ عالمی اداروں نے اپنی رپورٹ میں تھر کے بچوں کو شدید غذائی قلت کا شکار قرار دیا ہے۔

خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے ہونے والی ہلاکتیں نہ رُک سکیں۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث 2 دن کی بچی انتقال کرگئی، جس کے بعد اس ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

ادھرعالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق تھرپارکر کے 1300 دیہات میں 97 ہزار 5 سو 26 بچوں کی اسکریننگ کی گئی۔ یونیسف، ورلڈ فوڈ سپورٹ پروگرام اور محکمہ سندھ کے نیوٹریشن پروگرام کے تحت ہونےوالے سروے کی رپورٹ کے مطابق تھرپارکر میں 16 ہزار 5 سو 41 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔جن میں سے 5 ہزار 9 سو 17 بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہیں۔