تھر میں متاثرین قحط کو مفت گندم دے رہے ہیں، قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

مٹھی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں قحط کا مسئلہ صدیوں سے ہے مگر پی پی حکومت تھر کے قحط متاثرین کو مفت گندم دے رہی ہے، اہک ہفتے میں ملازمتوں پر پابندی ہٹاکر تھری باشندوں کو ترجیحی بنیاد پر ملازمتیں دی جائیں گی۔

قحط کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلیے چھاچھر وسرکٹ ہائوس میں منتخب نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کے اجلاس اور جلسے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہاکہ سندھ بھر میں ایک ہفتے میں ملازمتوں پر پابندی ہٹادی جائے گی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تھر کے لوگوں نے ہمارے 5 امیدواروں کو کامیاب کر کے تاریخی کام کیا ہے۔ دریں اثنا وزیراعلی نے تعلقہ اسپتال چھاچھرو اور سول اسپتال مٹھی کا دورہ بھی کیا۔