سانگھڑ (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تھر متاثرین کیلیے ان کی جماعت کے کارکن اور وہ خود بلاول بھٹو کی ہر قسم کی مدد کیلیے تیار ہیں۔
بلاول بھٹو ٹوئٹر کے بجائے تھر میں متاثرین کی بحالی کیلیے کیمپ قائم کریں۔ یہ بات ایاز لطیف پلیجو نے سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں قومی عوامی تحریک کے مرحوم کارکن کامریڈ ماما میرو کے چہلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ایازپلیجو نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا معاملہ قومی ہے ، اس پر نواز شریف کو انہیں بھی اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ میں اہلیت ہوتی تو انہیں لیاری کے معاملات حل کرنے کی نوبت نہ آتی۔ موقع ملا تو کراچی کے تمام طبقات کو ایک کر سکتے ہیں۔