بدین (عمران عباس) تھر پارکر اور دادو کے بعد اونٹوں کی جاں لیوا بیماری نے بدین کا رخ کرلیا، بیماری کی تشخیص نا ہونے کے باعث اونٹ مرنے لگے۔ایک ہفتے کے دوران پانچ سے زائد اونٹ مرگئے۔
تھر پارکر اور دادو کے بعد اونٹوں کی جاں لیوا بیماری نے بدین کا رخ کرلیا ہے بدین کی یونین کاو ¿نسل دبی اور کڑیو گھنور کے مختلف دیہات میں بیماری کے ایک ہفتے کے دوران پانچ اونٹ مر گئے، متاثرہ دیہات میں درجنوں اونٹ بیمار ہیں، دیہاتیوں کے مطابق متاثرہ اونٹوں کے منہ سے پانی بہنا شروع ہوتا ہے اور اونٹ کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے، پھر دیکھتے ہی دیکھتے چند روز میں اونٹ انتہائی لاغر اور کمزور ہوجاتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہات میں ٹیمیں روانہ کی گئیں ہیں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ اونٹ اس بیماری سے متاثر ہوکر مر چکے ہیں جبکہ ضلع بدین میں اونٹوں کی تعداد 8672 ہے جن میں سے 60 فیصد اونٹ اس معلق بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں اونٹ مال برادری اور آمد و رفت کا بہترین ذریعہ ہیں مگر بیماری کے باعث نہ صرف وہ اس سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ اونٹوں کے مرنے سے انہیں مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔