تھرپارکر میں قحط سالی کے باعث مزید 2 بچے چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی

Tharparkar Children

Tharparkar Children

تھرپارکر (جیوڈیسک) تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 38 روز کے دوران قحط کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 39 ہو گئی۔

تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے تحصیل اور مٹھی کے سول اسپتال میں قحط سالی کے شکار 2 بچے دوران علاج چل بسے جس کے بعد ایک ماہ میں غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 29 اور گزشتہ 38 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی۔ مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے شکار متعدد بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے ترتیب دی گئی رپورٹ میں تھر میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار سندھ حکومت اور صوبائی اداروں کو ٹھہرایا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر منظور وسان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔