تھر میں قحط سالی اور غذائی قلت سے انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ احسان شاہ

Tharparkar Famine

Tharparkar Famine

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے تھر پارکر میں انسانی اموات خصوصاً معصوم بچوں کی غذائی قلت کی وجہ سے ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تھر میں قحط سالی اور غذائی قلت سے انسانی جانوں کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کے غریب عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایک ایک ناانصافیوں کا حساب لے گی سندھ کے عوام کو اپنا غلام سمجھنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ایک طرف سندھ کے سہرا میں عوام بھوک سے مررہے ہیں اور سندھ کے حکمراں اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں یہ بات تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ شیرازی ہائوس ڈیفنس میں ضلع شرقی اور کورنگی سے آئے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں سے تھر کے اسپتال بھرے ہوئے اور حکومت سندھ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں برائے نام تھر پارکر کے شہری علاقوں میں جاری ہے۔

احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے کہا ہے کہ وہ لوٹ مار اور کرپشن کا بازار ختم کریں اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے سندھ کے تھری عوام کو موت کی وادی میں جانے سے بچائیں انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسی کی وجہ سے انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسترد کردیں گے تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ حکمرانوں کے ظلم و ستم کے خلاف عوام کو متحرک کریں اور تحریک انصاف اور چیئر مین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔