تھرپارکر (جیوڈیسک) ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈاھلی کے گائوں کاٹھے کی ویری میں دو روز قبل کسان کی گھر سے برآمد ہونے والے 6 بم کو ابھی تک ناکارہ نہیں بنایا گیا۔ یہ مارٹر گولے مقامی کسان بچل راہموں کے گھر میں سے برآمد ہوئے۔
دو دن گزرنے کہ باوجود بم ڈسپوزل کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔ علاقہ مکین خوف سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔ مقامی پولیس کو اطلاع دینے پر دو پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ابھی تک پتا نہیں لگ سکا کہ یہ بم کہاں سے آئے ہیں۔