تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے، غذائی قلت سے ایک سو بارہ روز میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 323 ہو گئی ہے۔
چھاچھرو اور ڈاھلی تحصیل کے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت برقرار ہے۔ ڈاھلی کے نواحی گاؤں پیارے جی ڈانی میں غذائی قلت سے بیمار ایک ماہ کا بچہ عمران نہٹری دم توڑ گیا۔ دوسری طرف حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد نہ پہنچنے پر متاثرین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔