تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے جاں بحق ہو گئے

Tharparkar

Tharparkar

تھر پارکر (جیوڈیسک) تھر پارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث آج مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تھر میں بھوک اور مختلف بیماریوں سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سول اسپتال مٹھی آج بھی 2 نومولود بچے غذائیت کی کمی کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

ماہ فروری میں جاں بحق بچوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔