تھر پارکر میں غذائی قلت نے 12 دنوں میں 40 بچوں کی جان لے لی

Tharparkar

Tharparkar

تھر پارکر (جیوڈیسک) تھر پار کر میں غذائی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا آج مزید 2بچے انتقال کر گئے ہیں۔

ماہ دسمبر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 40تک جا پہنچی ہے۔ تھر میں غذائی کمی اور بیماریوں کے شکار بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا 2بچے انتقال کر گئے ہیں۔

انتقال کرنے والوں میں 8روز کی بچی بےبی کا تعلق گاؤں آثار اور ایک ماہ کے سبھاش کا تعلق مٹھی سے ہے۔ رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 40ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے حکم پر 2 سو رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم کو تھر سے واپس بلانے کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او وجے کھتری کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈاکٹروں کی ٹیم کو مٹھی بلایا گیا ہے۔