تھر پارکر : غذائی قلت، بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری، تعداد 49 ہو گئی

Child

Child

تھر پارکر (جیوڈیسک) تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ چھاچھرو کے نواحی گاؤں میں دو روز کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کر گیا۔

خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے ہونے والی ہلاکتوں پہ تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق چھاچھرو کے نواحی گاؤں سائیرے جو پار میں دو روز کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کر گیا۔ جسکے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 49 ہو گئی۔