تھر : رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 98 ہو گئی

Child

Child

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر میں غذا کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ آج بھی مٹھی کے نواحی گاوں پنج پوڑہ میں غذائیت کی کمی کا شکار تین روز کی بچی انتقال کر گئی ہے۔

ڈیپلو کے گاوں ہمیرا بہ میں غذائیت کی کمی کے باعث 13 ماہ کا بچہ عابد جاں بحق ہو گیا ہے۔ جس کے بعد دسمبر کے مہینے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 98تک جا پہنچی ہے۔