تھر پارکر (جیوڈیسک) غذائی قلت کے باعث تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں ایک اور ماں کی گود اجڑ گئی اور 45 روز کے دوران قحط سالی کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 62 ہو گئی۔
تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور چھاچھرو کے مرکز صحت میں مزید ایک اور کمسن بچی دوران علاج دم توڑ گئی جس کے بعد ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد62 ہوگئی۔
مرکز صحت میں ہلاک ہونے والی کمسن لشمی کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھی جو دم توڑ گئی جب کہ سول اسپتال مٹھی میں اس وقت 46 ایسے بچے زیرعلاج ہیں جو غذائی قلت کا شکار ہیں۔