تھرپارکر : غذائی قلت سے اموات جاری، 80 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 213 ہو گئی

Tharparkar Child

Tharparkar Child

تھرپارکر (جیوڈیسک) لاغر جسم بھوک سے نڈھال ہر بچہ ایک محرومی کی داستان لئے، موت کو مسلسل خراج ادا کر ر ہا ہے۔ موت کی جھولی میں گرنے والے بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

ڈیپلو میں آج پھر ایک ماں گود اجڑ گئی۔ سادہ لوح مائیں کس کو حال دل سنائیں ہر روز ایک نیا ماتم اور سسکیاں سنائی دے رہی ہیں۔ طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے بیماروں کی زندگی پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

تھرپارکر کے متاثرہ دیہات میں صحت کی ٹیمیں مقرر نہیں کی جا سکیں جس کے باعث مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔ ایک طرف انتظامیہ بھوک سے بلکتے اور سسکتے افراد کو گندم علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے تو دوسری جانب پوری شد و مد کے ساتھ موت ناچ رہی ہے۔

امدادی گندم کی تقسیم کا پانچواں مرحلہ سست رفتاری کا شکار ہے جبکہ حکومت اب بھی رپورٹ رپورٹ کا کھیل رچائے بیٹھی ہے۔