مٹھی (جیوڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت کا سلسلہ جاری ہے اور نئے سال کے دوسرے روز ہی سندھ حکومت کی غفلت اور نا اہلی نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی ہے۔
مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ڈپلو کے گاؤں کاٹھو واڑیو اور چندیو سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی سندھ حکومت کی غفلت اور مقامی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث 646 بچے جاں بحق ہو ئے جب کہ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ اس میں انتظامیہ کی کوئی غفلت شامل نہیں، زیادہ تر اموات زچگی کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کے باعث ہوتی ہیں۔