تھرپارکر : غذائی قلت سے مزید دو بچے چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 203 ہو گئی

Tharparkar

Tharparkar

تھرپارکر (جیوڈیسک) مٹھی سول ہسپتال سمیت تھرپارکر کے مختلف ہسپتالوں میں بچوں کی آمد میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تھرپارکر میں موت کا سلسلہ جاری ہے ،مٹھی سول ہسپتال میں دو روز کا نومولود بچہ دم توڑ گیا۔

مٹھی کی درمہ کالونی میں بھی ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ تھرپارکر کے ہسپتالوں اور نجی صحت مراکز میں بیمار بچوں کی آمد میں تیزی، متاثرہ علاقوں میں موبائل صحت ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر مقرر نہیں ہو سکی۔ تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں امدادی گندم کی ترسیل بھی شروع نہیں ہو سکی۔

ہزاروں افراد بے بسی کی تصویر بن گئے۔ متاثرہ افراد غذائی قلت سے متعداد امراض کا شکار، کمزور بچے آئے روز موت کا شکار بننے لگے۔ ہزاروں دیہاتوں میں خشک سالی برقرار ہے۔ چھاچھرو اور ڈاھلی کے کئی دیہات میں امدادی گندم کی تقسیم شروع نہیں ہو سکی۔

موسم کی تبدیلی کے باعث متاثرین کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہونے لگا، چھاچھرو تحصیل ہسپتال میں 21 سے زیادہ بچے زیر علاج ہیں جبکہ کینسر ہسپتال میں بھی 12 بچے داخل ہے۔