تھرپارکر: غذائی قلت سے مزید تین بچے دم توڑ گئے، تعداد 63 ہو گئی

Tharparkar Child

Tharparkar Child

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے روزانہ بچے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ ڈیپلو کے نواحی گاﺅں سینھرکھی میں دو دن کا نیاز، چار ماہ کا رشید اور موجایو میں دو دن کا فاروق دم توڑ گئے جبکہ 46 دن میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گاﺅں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے بچھوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت کے دعووں کے باوجود تھرپارکر میں قائم اسپتالوں میں ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر تعیناتی نہ ہو سکی۔