تھر میں غذائی قلت سے ہلاک بچوں کی تعداد 31 ہو گئی

Tharparkar Child

Tharparkar Child

تھر پارکر (جیوڈیسک) تھر پارکر میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا آج مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تھر میں غذائی کمی اور مختلف امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور بیماریوں سے 3 بچے دم توڑ گئے ہیں۔

انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ ماہ، 12 اور 3 روز کی تھیں، ماہ فروری میں جاں بحق بچوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔