تھرپارکر (جیوڈیسک) پاک فوج کی تھر پارکر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین میں چوالیس ٹن راشن کی تقسیم کے ساتھ پانچ ہزار مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تھرپارکر کے قحط سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مریضوں کے لیے گیارہ ہیلتھ سنٹر قائم کیے گئے ہیں جن میں اب تک 5 ہزار 10 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اس کے ساتھ راشن کی تقسیم کے لیے بارہ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں جن میں چوالیس ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔