”تھر میں مرنیوالے سیکڑوں بچوں کا خون حکمرانوں کی گردن پر ہے”

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

مٹھی (جیوڈیسک) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ معدنی دولت سے مالامال تھر میں موت رقص کر رہی ہے۔ سندھ کے غریب دھکے کھا رہے ہیں اور جاگیردار خوشحال ہیں۔

کیا سرکاری غفلت کے باعث سیکڑوں بچوں کی موت دہشت گردی نہیں ؟۔ تھر میں بچوں کی اموات کا پرچہ وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے خلاف کاٹا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سندھ نے مسائل حل کرنے ہیں تو تین سال کے لیے سندھ کا دارلحکومت تھر منتقل کیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا جماعت اسلامی نے خوشحال پاکستان تحریک شروع کی ہے۔سندھ کو خوشحال بنائیں گے ۔