تھرپارکرپی ایس 17 کشمور کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر بھی آج پولنگ ہوگی۔ تھرپارکرمیں قومی اسمبلی کے دوحلقوں کے47 پولنگ اسٹیشنوں جبکہ کشمورمیں سندھ اسمبلی کے 3پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ آج ہوگی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 مٹھی ڈیپلو کے 4 اور حلقہ این اے 230 ننگرپارکر چھاچھرو کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر کل 45 ہزار 58 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جس کے لیے دونوں حلقوں میں 165 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
ریٹرننگ افسر فیاض ربانی کے مطابق متعلقہ سامان اور پولنگ عملہ،فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گیا ہے۔11مئی کوعام انتخابات کے دوران بیلٹ پیپر چھیننے اور جلائے جانے کے واقعات کے بعد ان اسٹیشنز پر پولنگ روک دی گئی تھی۔این اے229پر پیپلزمسلم لیگ کے ارباب توگا۔
چی اور پیپلزپارٹی کے شیرمحمدبلالانی جبکہ حلقہ این اے230پر پیپلزپارٹی کے پیرنور محمدشاہ جیلانی اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کے روز پی ایس 17 کشمور کے 3پولنگ اسٹیشنوں پر جھگڑے اور مبینہ دھاندلیوں کے الزامات کے بعدپولنگ روکی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ان اسٹیشنز پربھی یکم جون کودوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کیے تھے۔