تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر میں غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا اور رواں سال کے 5 ماہ کے دوران 170بچے انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت تھر کے ریکارڈ کے مطابق بچوں کی ہلاکتیں غذائیت کی کمی، قبل از وقت پیدائش اور دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے باعث ہوئیں۔اعدادو شمار کے مطابق جنوری میں 38،فروری میں 41،مارچ میں41،اپریل میں 33 اور مئی میں 17بچے ضلع کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔
سول اسپتال مٹھی میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران 135 بچے، چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں16، اسلام کوٹ میں 8 اور ننگر پارکر کے سرکاری اسپتال میں 11 بچے جاں بحق ہوئے۔ تشویشناک حالت میں سول اسپتال مٹھی سے 198بچوں کو کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔