تھرپارکر میں رانی کھیت کے باعث مزید 2 مور ہلاک

Ranikhet

Ranikhet

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری کے باعث مزید دو مور دم توڑ گئے جس کے بعد گیارہ روز میں مرنے والے موروں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔

تحصیل اسلام کوٹ کے گاں لال بخش میں مزید دو مور ہلاک ہو گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صحرا کا قدرتی حسن ماند پڑنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

گیارہ روز میں پچاس موروں کی ہلاکت کے باوجود متعلقہ حکام نے اکثر علاقوں میں رانی کھیت کی بیماری پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیے۔