تھرپارکر، رانی کھیت سے مزید دو مور موت کا شکار، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی

Tharparkar

Tharparkar

چھاچھر (جیوڈیسک) چھاچھر ضلع تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری نے آج مزید 2 مور پرندوں کو موت شکار بنایا،11 دن میں تھرپارکر کے مختلف گاوں میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 50 تکہ پہنچ گئی، صحراے تھر کا فطری حسن مور ناپیدہ ہونے کا خطرہ۔

ضلع تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے نواحی گاوں لال بخش میں آج مزید 2 مور رانی کھیت کی بیماری کے باعث ہلاک، 11 دن میں 50 مور پرندوں کو اموات کا شکار بنایا، اہلہ علاقہ کا کھنا تھا کہ محکمہ وئلڈلائف مٹھی کی انتظامیہ اس امراض کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام، اب تکہ متاثر گاوں جاں پر بڑی تعداد میں مور بیماری میں مبتلا ہے۔

گاوں ڈابڑی، کاروڑو اور دیگر کتنے ہی گاوں میں ابھی تکہ محکمہ وئلڈلائف کی انتظامیہ نہیں پہنچی، صحرا کا فطری حسن کی نسل کسی کا خطرہ بڑھ گیا بے حد تباھی کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔